بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد رضا قزلسفلی" نے ۹ جولائی كو اس ملك كے دارالحكومت فری ٹاؤن كی "سوسو" مسجد كے نمازيوں كے اجتماع سے اپنے خطاب كے دوران افكار و كردار كی تبديلی میں پيغمبر اكرم(ص) كی روش كا جائزہ ليتے ہوئے كہا ہے كہ پيغمبر اكرم(ص) نے مسلمانوں كے باطنی اندرونی میں انقلاب ايجاد كر كے مدينہ منورہ میں پہلی اسلامی حكومت كی تاسيس كی اور عظيم اسلامی تمدن كی بنياد ركھی۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے ترقی كے ميدان میں مبعث كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے ترقی پر فائز ہونے كے لئے اقتصادی، سياسی، فوجی اور اسی طرح لالچ اور دھمكی آميز روش سے استفادہ كرنے كے مثبت نتائج بر آمد نہیں ہوتے۔
انہوں نے علم اور دنيا كو ترقی كے دوہر قرار ديتے ہوئے كہا كہ علم و آگاہی كے بغير دين خرافات كا باعث بنے گا كيونكہ جاہل معاشرے میں علم كی جگہ پر خرافات، خدا كی جگہ پر بت اور عقل كی بجائے حاكم ہے اور پيغمبر اكرم(ص) كی بعثت نے خرافات، بتوں اور جہالت وفقر كی زنجيروں سے انسانوں كو نجات عطا كی ہے۔
قزلسفلی نے مزيد كہا كہ جاہل معاشرے كو متمدن اور مہذب معاشرے میں تبديل كرنے كا واحد راستہ حضرت محمد(ص) كے طريقہ كار اور سنت كی پيروی كرنا ہے۔
613396
ر