الجزائر كے قرآنی مقابلوں میں ايران كے ۱۳ سالہ نوجوان كی شركت

IQNA

الجزائر كے قرآنی مقابلوں میں ايران كے ۱۳ سالہ نوجوان كی شركت

11:27 - July 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1955568
قرآنی سرگرمياں گروپ: الجزائر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ايران كے ۱۳ سالہ نوجوان "محمد مہدی حق گويان" كا انتخاب كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے دارالقرآن خانہ كارگر كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس ۱۳ سالہ نوجوان حافظ كل قرآن نے ملكی اور صوبائی سطح پر متعدد پوزيشنیں حاصل كی ہیں۔
محمد مہدی حق گويان نے حفظ قرآن كريم كے بارے میں كہا كہ میں نے آٹھ سال كی عمر سے قرآن كريم كو حفظ كرنا شروع كيا تھا اور خداوند متعال كے لطف اور اہل بيت(ع) كی مدد اور والدين كےشوق دلانے كی وجہ سے میں نے دو سال كی مدت میں پورا قرآن كريم كيا ہے۔
613832
نظرات بینندگان
captcha