حلب كی نشست میں علم اور دين كے رابطے كی وضاحت

IQNA

حلب كی نشست میں علم اور دين كے رابطے كی وضاحت

12:51 - July 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1956158
ثقافتی گروپ: سوریہ كے شہر "حلب" كے تاريخی قلعہ میں اس ملك كی انجمن اعجاز علمی قرآن كے سربراہ محمد راتب نابلسی كے توسط سے منعقد ہونے والی ايك نشست میں علم اور دين كے درميان رابطے كی وضاحت كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے aksalser سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حلب كی ناخواندگی كا خلاف جدوجہد اور تعليمی انجمن كے تعاون اور سوریہ كے ۶ ہزار شہريوں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں محمد راتب نابلسی نےعلم اور دين كےدرميان رابطے كی وضاحت كی ہے۔
نابلسی نےكہا ہے كہ جو دنيا كا خواہاں ہے اسے علم حاصل كرنا چاہیے اور جو آخرت كا خواہاں ہے اسے بھی علم حاصل كرنا چاہیے۔
اور جو علم اور آخرت دونوں كا خواہاں ہے اسے بھی علم و دانش حاصل كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان پڑھ ہونا مسلمانوں كے لئے ذلت ہے لہذا علم كے حصول اور مفيد كتابوں كے مطالعہ كے لئے مختلف علوم سے آگاہی حاصل كریں۔
محمد راتب نابلی نے كہا كہ امريكہ اس وقت عراق میں ۳۹۰۰ شيعہ اور سنی دانشوروں كو قتل كر چكے ہیں كہ جو اس بات كی عكاسی كرتے ہے كہ استكبار كی ہميشہ سے كوشش رہی ہے كہ امت عرب ان پڑھ اور علماء اور دانشوروں سے فاقد رہے۔
614595

نظرات بینندگان
captcha