بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی انجمن مبرۃ المتميزين" كے انچارج "يوسف سالم الصميعی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ قرآنی كورس ہر سال موسم گرما كی تعطيلات میں منعقد ہوتا ہے اور اس سال كے قرآنی كورس میں ۱۵ سے ۲۵ سال كی عمر كے ۳۲ حفاظ قرآن كريم شركت كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قرآنی منصوبے كا مقصد اس كورس كے شركاء كا حفظ قرآن كريم پر مكمل تسلط ہے اور اس منصوبے میں قرآنی آيات كے حفظ كی تقويت كے لئے خاص طريقہ استعمال كيا جاتا ہے۔
614438