امارات میں نوجوانوں سے مخصوص قرآنی دينی پروگرام كا آغاز

IQNA

امارات میں نوجوانوں سے مخصوص قرآنی دينی پروگرام كا آغاز

14:00 - July 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1957047
قرآنی سرگرمياں گروپ: امارات كے شہر "العين" میں ۱۰ سے ۱۴ سال كے نوجوانوں سے مخصوص "خالد بن سلطان آل نھيان" نامی قرآنی اور دينی پروگرام كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ امارات كے "محمد بن خالد آل نھيان" نامی ثقافتی سنٹر كی دينی انفارميشن كمیٹی كی كوششوں سے یہ پروگرام ۱۴ جولائی كو شروع ہوا ہے اور امارات كے محكمہ اوقاف ومذہبی امور نے اس پروگرام میں تعاون كيا ہے۔
اس دينی اور قراانی منصوبے میں حفظ قرآن كريم،اسلامی معارف اور احكام كی شناخت، دين اسلام كے عبادی شعائر كے بارے میں دروس دنيا اور تعليمی، ثقافتی اور سماجی پروگرام جيسے پروگرام شامل ہیں۔
615316

نظرات بینندگان
captcha