ساحل عاج كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

IQNA

ساحل عاج كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا انعقاد

15:57 - July 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1958619
قرآنی سرگرمياں گروپ: ساحل عاج كے دارالحكومت ابيجن" كے ثقافتی سنٹر میں ۱۸ جولائی كو اس ملك كے ۹ویں قرآنی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Abidjan كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ساحل عاج كے واعظمين كی اسلامی يونين (cipci) كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا انتخاب كرنا ہے تاكہ وہ اس ملك كے نمائندوں كی حيثيت سے سعودی عرب اور ديگر عربی ممالك كے قرآنی مقابلوں میں حصہ لے سكیں۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے والے ايك عہديدار "سيسہ جيگوايبا" نے ساحل عاج كی مطبوعات سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ان قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كی افتتاحی تقريب میں وزير ارتباطات، دينی سنٹرز كے سربراہوں، ساحل عاج كے ائمہ جماعت اور علماء اور اسلامی ممالك كے سفراء نے شركت كی ہے۔
616551

نظرات بینندگان
captcha