ہندوستان میں اسلامی معيشت كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں اسلامی معيشت كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

12:14 - July 20, 2010
خبر کا کوڈ: 1959105
ثقافتی گروپ: ہندوستان كے شہر "كوچی" میں ۴ اكتوبر سے ۶ اكتوبر تك "ہندوستان میں اسلامی معيشت، انسٹیٹيوٹز اور قوانين" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "icif.in" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی ريسرچ و تعليمی انسٹیٹيوٹ، جدہ كے اسلامی ڈوپليمنٹ بنك كےگروپ اور ہندوستان كی كرناٹك اسلامی يونيورسٹی كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس تين روزہ سيمينار كے انعقاد كا مقصد ہندوستان كے سياسی اور قانونی ماحول كا جائزہ اور اسلامی معيشت كے نظام كے نفاذ كے لئےمواقع كا جائزہ لينا ہے۔
617377

نظرات بینندگان
captcha