بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن كی "معاذ" نامی انجمن خدمت قرآن كريم و سنت نبوی كی كوششوں اور حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن كے تعاون سےیہ مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
يمن كے ۱۴ صوبوں كے ۲۶ قرآنی انسٹیٹيوٹز كے ۱۱۷ حفاظ قرآن كريم نے ان مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔
عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كے نمائندے "ياسر الحربی" نے اس تقريب سے اپنے خطاب كے دوران قرآن كريم كی خدمت كے لئے قرآنی سنٹرز اور انسٹیٹيوٹز كی كوششوں كو يكجا كرنے میں علمی انجمن كی كوششوں كو سراہا ہے۔
617977