تركی میں قرآن كريم كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں قرآن كريم كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:19 - July 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1959941
قرآنی سرگرمياں گروپ: تركی كے شہر "بورسا" كے ادارہ مفتيوں كی كوششوں سے ۲۴ جولائی كو "مرنيوس' تعليمی اور ثقافتی سنٹر میں قرآن كريم كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "جہان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی میں ۲۰۱۰ء كو قرآن كريم كا سال قرار دينے كی مناسبت اور ثقافتی انجمن "عثمانلی" اور حايرات كی خيراتی انجمن كی شركت سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
عالم اسلام كی غير سركاری آرگنائزيشنز كی يونين كے انچارج "جہانگير ايش بيلير" پيالہ پاشا مسجد كے امام جماعت اسحاق دانش، دينی اور سماجی مسائل كے محقق "سعيد ياووز" اور ديگر شخصيات مختلف قرآنی موضوعات پر تقارير كریں گی۔
618010

نظرات بینندگان
captcha