عالم اسلام میں قرائت كے ميدان میں ايرانی قاری پيش پيش ہیں

IQNA

عالم اسلام میں قرائت كے ميدان میں ايرانی قاری پيش پيش ہیں

13:16 - July 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1959953
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن پر ايرانی قاری "مسعود نيكدستی" كا انتخاب اور ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ايرانی قاری "جعفر فردی" كی دوسری پوزيشن حاصل كرنا اس بات كی عكاسی كرنا ہے اور عالم اسلام میں قرائت كے ميدان میں ايرانی قاری پيش پيش ہیں۔
ايران كے ۲۷ویں بين الاقوامی مقابلوں میں شعبہ قرائت قرآن كريم میں سری لنكا كے نمائندے "جميل محمد" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ میں نے ابھی تك ہندوستان، مصر اور ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ ليا ہے ليكن عالم اسلام كے قاريوں كی نسبت ايرانی قاريوں كی سطح بہت بلند ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے كے لئے ايرانی نمائندہ صلاحيت ركھتا تھا۔
اور ان كی تلاوت ديگر قراء سے بہت زيبا اور جالب تھی اگرچہ تنزانیہ كے قاری نے بھی بہت خوبصورت انداز میں تلاوت كی ہے۔
618076

نظرات بینندگان
captcha