بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سیٹلائٹ چينل كے افتتاح كا مقصد جنوبی اور شمالی امريكہ، اسپين، براعظم افريقہ میں مقيم ۷۰ كروڑ ہسپانوی زبان كے باشندوں كے لئےدين اسلام كی اقدار اور تعليمات كے بارے میں پروگراموں كو نشر كرنا ہے۔
سعودی عرب كے تبليغی انسٹیٹيوٹ "رسالۃ الاسلام" كی كوششوں سے یہ سیٹلائٹ چينل كی تاسيس ہو رہا ہے اور اس انسٹیٹيوٹ نے اسلامی سیٹلائٹ چينل كے علاوہ ہسپانوی زبان كے اسلامی ریڈيواسٹيشن كے افتتاح كا بھی فيصلہ كياہے۔
618783