بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سنيگال اور مغربی افريقہ میں سرگرم عمل بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ "المزدھر" كے بانی اور قائد "محمد علی حيدرہ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ بين الاقوامی سيمينار ۱۵ دسمبر مطابق با ۹ محرم الحرام كو منعقد ہو رہا ہے جس میں دنيا كےمختلف ممالك كی شيعہ شخصيات شركت كریں گی۔
انہوں نے "ربيع الشہادۃ" نامی چھٹے بين الاقوامی فيسٹيول میں اس بات پر زور ديتے ہوئے كہا كہ شيعہ دانشوروں اور شخصيات كی شركت سے ان بين الاقوامی نشستوں اور فيسٹيولز كا انعقاد اہل بيت(ع) كے افكار كو ترويج كے لئے اہم قدم ہے۔
620038