سعودی عرب میں شيعہ خواتين سے مخصوص قرآنی مقابلوں كے ناموں كے اندراج كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں شيعہ خواتين سے مخصوص قرآنی مقابلوں كے ناموں كے اندراج كا آغاز

13:21 - July 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1961857
قرآنی سرگرميوں گروپ: سعودی عرب كے شہر "سیہات" میں شيعہ خواتين سے مخصوص حفظ اور تفسير قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كے اندراج كا آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سیہات شہر كے "انوارالقرآن" كی كمیٹی كی كوششوں سے ماہ مبارك رمضان میں یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
یہ مقابلے حفظ اور تفسير قرآن كريم كے شعبوں میں منعقد ہوں گے اور ان كے ساتھ ساتھ مختلف دينی اور ثقافتی مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔
سیہات شہر كی انوارالقرآن نامی كمیٹی نے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كےاندراج كا آغاز ۲۳ جولائی كو ہوا ہے جو ۶ اگست تك جاری رہے گا۔
620272

نظرات بینندگان
captcha