امام زمانہ(عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے سعودی عرب میں جشن كا انعقاد

IQNA

امام زمانہ(عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے سعودی عرب میں جشن كا انعقاد

13:10 - July 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1961859
ثقافتی گروپ: امام زمانہ(عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۲۵ اور ۲۶ جولائی كو سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقوں میں جشن كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امام مہدی(عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے صوبہ قطيف كے شہر "العوامیہ" كی "العباس" مسجد میں مكتب اہل بيت(ع) كے شاعر "صلاح الرمضان" كی شركت سے ۲۵ جولائی كو یہ جشن منعقد ہو رہا ہے۔
"العباس" مسجدكی نگران كمیٹی نے كہا ہے كہ شب پندرہ شعبان كو بھی اس مسجد میں، دعا و زيارت امام حسين(ع) اور دعائے كميل جيسے پروگرام منعقد ہوں گے۔
620223

نظرات بینندگان
captcha