سيراليون میں مسلمان خواتين كے لئے حسينیہ كی بانی "الدمامی مالكوم" اپنے خالق حقيقی سے جا ملیں

IQNA

سيراليون میں مسلمان خواتين كے لئے حسينیہ كی بانی "الدمامی مالكوم" اپنے خالق حقيقی سے جا ملیں

11:58 - July 26, 2010
خبر کا کوڈ: 1962306
سياسی گروپ: سيراليون میں مسلمان خواتين كے لئے حسينیہ كی بانی اور اہل بيت(ع) وعصمت طہارت كی شيدائی "الدمامی مالكوم" كا پچاسی سال كی عمر میں انتقال ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "مالكوم" ايك ايسی خاتون تھیں جو اسلامی انقلاب كی وفادار اور حضرت امام خمينی(رح) اور قائد انقلاب كے افكار سے متاثر تھیں اور انہوں نے مسجد امام حسين(ع) میں ائمہ طاہرين كی شہادت اور ميلاد كی مناسبت سے مختلف پروگرامز تشكيل دينے كے لئے اپنی زندگی وقف كر ركھی تھی۔
انہوں نے فری ٹاؤن میں مسجد امام حسين(ع) كی تعمير كے سلسلہ میں اراضی بھی دی تھی۔
"مالكوم" نے ايرانی كلچر سنٹر كے تعاون سے سے ۱۹۸۵ میں مسلم خواتين كی انجمن كی بنياد ركھی تاكہ سيراليون كی خواتين كو سيرت جناب سيدہ اور اسلام سے آشنا كيا جا سكے۔
مالكوم نے گزشتہ دھاتی میں انقلاب اسلامی كی آشنائی كے لئے متعدد سيمينار منعقد كیے ہیں۔
620799

نظرات بینندگان
captcha