بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق منجی عالم بشريت كی ولادت با سعادت كا جشن آذربائيجان كے مختلف شہروں كی مساجد اور مذہبی مقامات پر انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا گيا ہے۔
جس میں محبان آل بيت كی كثير تعداد نے شركت كی ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق آذربائيجان كے شيعوں نے اس ملك كے مختلف شہروں جيسے قوبا، لنكران، ماساللی، خاچماز، گنجہ، جليل آباد اور شكی وغيرہ میں مذہبی تقريبات منعقد كر كے امام عصر كو نذرانہ عقيدت پيش كيا ہے۔
ان مذہبی تقريبات میں علماء اور شعراء نے امام عصر كی شخصيت اور ان كی زندگی كے مختلف گوشوں كو اجاگر كيا اور امام كی خدمت میں منظوم كلام كے ذريعہ بھی گلہائے عقيدت نچھاور كیے۔
622135