جنوبی تھائی لينڈ میں جديد اسلامی مركز كا افتتاح

IQNA

جنوبی تھائی لينڈ میں جديد اسلامی مركز كا افتتاح

13:21 - July 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1963673
ثقافت و ہنر گروپ: تھائی لينڈ كے شہر "يالا" میں "البر الاسلامی" كے نام سے جديد اسلامی مركز كا افتتاح كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے "alukah" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسلامی سنٹر پر تقريباً ساڑھے چار لاكھ سعودی ريال لاگت آئی ہے اور اس میں ايك مسجد اور درس و تدريس كے لئے كلاس روم اور ايك ہاسٹل ہے۔
اس كے علاوہ ايك لائبريری، وضو خانہ اور دو شاپنگ سنٹر ہیں جن كی آمدنی اس اسلامی سنٹر كو دی جائے گی۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق افتتاح كے موقع پر اعلان كيا گيا كہ ہاستل میں ۶۰ طلاب كی رہائش كی سہوليات موجود ہیں اور تدريس كے لئے ۱۵ اساتذہ موجود ہیں۔
622638

نظرات بینندگان
captcha