بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی ادارے "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مذكورہ انسٹیٹيوٹ نے ايك اعلامیہ میں كہا ہے كہ قرآنی معلومات حاصل كرنے والے حضرات ۱۵ رمضان المبارك تك اس انسٹیٹيوٹ میں اپنے نام اندراج كروا سكتے ہیں۔
اس كے علاوہ طلاب كی عمر ۹ سال سے كم نہ ہو اور وہ لكھنا، پڑھنا بھی جانتا ہو۔
انسٹیٹيوٹ كے عہديداروں كا كہنا ہے كہ اس ادارے میں حفظ قرآن مجيد، تجويد اور قرآنی معلومات فراہم كی جائے گی۔
واضح رہے كہ سعودی عرب كے صوبہ الاحساء میں قائم "دارالرحمن" ايك شيعہ انسٹیٹيوٹ ہے جس میں ہر سال كلاسوں كا انعقاد كيا جاتا ہے۔
622550