قرآنی مقابلوں سے عالم اسلام میں اتحاد و وحدت پروان چڑہتی ہے: ميزان زين العابدين

IQNA

قرآنی مقابلوں سے عالم اسلام میں اتحاد و وحدت پروان چڑہتی ہے: ميزان زين العابدين

13:19 - July 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1963679
بين الاقوامی گروپ: قرآن مجيد كے عالمی مقابلوں كے افتتاح كے موقع پر ملائيشيا كے بادشاہ ميزان زين العابدين نے كہا ہے كہ قرآنی مقابلوں سے عالم اسلام میں بھائی چارہ كو فروغ ملتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا كے بادشاہ نے ۵۲ قرآنی مقابلوں كے افتتاح كے موقع پر كہا ہے كہ ہمیں چاہیے كہ قرآن مجيد كو درك كر كے اس پر عمل پيرا ہوں كيونكہ یہ ايك جاودانی معجزہ ہے اور قرآن مجيد سے مسلمانوں كے مابين وحدت ويگانگت كی فضا پيدا ہوتی ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت پوری دنيا میں مسلمانوں روحی وجسمانی اذيت كا سامنا ہے اور مسلمانوں كی غلط تصوير كوپيش كيا جا رہا ہے چنانچہ عالم اسلام كو چاہیے كہ وہ متحد ہو كر ان مشكلات كا سامنا كریں۔
ملائيشيا كے بادشاہ نے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ قرآن مجيد كو اپنے لئے نمونہ عمل بنائیں آخر میں انہوں نے كہا كہ رسول خدا(ص) كی سنت سے درس ليتے ہوئے ہمیں متحد ہو جانا چاہیے۔
622250
نظرات بینندگان
captcha