بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ''Aksam" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے ادارہ ديانت نے اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ اس ملك میں مسلمان ہونے والوں میں سب سے زيادہ تعداد روسی خواتين كی ہے اس كے بعد جرمنی اور برطانوی باشندے ہیں۔
ادارہ كی سالانہ رپورٹ میں بتايا گيا ہے كہ سن ۲۰۰۹ء میں ۴۷۹ افراد حلقہ بگوش اسلام ہوئے ہیں جن میں روسی خواتين كی تعداد ۵۱ ہے۔
اكثر افراد سيروسياحت كی خاطر تركی آئے ہیں اور اسلامی قوانين كو ديكھ كر گرويدہ اسلام ہو گئے ہیں۔
رپورٹ كے مطابق اكثر مسلمان ہونے والوں كی عمر ۲۱ سے ۳۰ سال كے مابين ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے كہ جوان نسل زيادہ اسلام كی شيدائی ہے۔
623574