قرآنی مقابلوں میں زيبا تلاوت سے قرآن مجيد كو ياد كرنے كی ترغيب ملتی ہے: حكيم فيروز

IQNA

قرآنی مقابلوں میں زيبا تلاوت سے قرآن مجيد كو ياد كرنے كی ترغيب ملتی ہے: حكيم فيروز

14:30 - August 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1965158
بين الاقوامی گروپ: قرآنی مقابلوں میں شركت كرنےوالے بنگلہ ديش كے قاری نے كہا ہے كہ زيبا تلاوت قرآن مجيد سےانسان كے اندر قرآن مجيد كو ياد كرنے كی ترغيب ملتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" ملائيشيا میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں شريك بنگلہ ديش كےقاری جناب "حكيم فيروز نے كہا ہے كہ اس قسم كے قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے قرآنی كلچر كو فروغ دينے میں مدد ملتی ہے كيوں كہ ان مقابلوں میں دنيا بھر سے نامور قاريان قرآن اور حفاظ گرامی شركت كرتے ہیں جو اپنی دلنشين آواز میں قرآن مجيد كی آيات كی تلاوت كرتے ہیں۔
اس سے خصوصاً جوانوں كو قرآن مجيد كی طرف راغب كرنے میں مدد ملتی ہے۔ بنگلہ ديش كے قاری نے ملت ايران كی تعريف كرتے ہوئے كہا كہ ايران میں قرآن مجيد كے علوم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
623621

نظرات بینندگان
captcha