بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے "Dikkathaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رواں سال تركی میں "سال قرآن" كے طور پر منايا جا رہا ہے چنانچہ اس سلسلہ میں مركز "Halk Egitim Merkezi" میں ايك عظيم الشان سيمينار كا انعقاد كيا جا رہا ہے جس میں نامور اساتذہ اور پروفيسرز حضرات شركت كریں گے۔
انقرہ يونيورسٹی كے شعبہ الہيات كے پروفيسر "خليل چيچك" اوردوسرے اہم اساتذہ روز مرہ زندگی میں قرآن مجيد كے مقام كے عنوان سے خطاب كریں گے۔
625238