بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "المحيط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جامعۃ الازہر نے اپنے ايك بيانیہ میں امريكی كليسا كی جانب سے ۱۱ ستمبر كے دن كو قرآن سوزی ڈے كے طور پر منعقد كرنے كی شديد مذمت كی گئی ہے اور عالم اسلام سے تقاضا كيا گيا ہے كہ وہ دشمنوں كی سازشوں كو ناكام بنا دیں۔
جامعۃ الازہر كے سابقہ مفتی "نصر فريد و اصل" نے كہا ہے كہ یہ عالم اسلام كے خلاف مغرب كی سوچی سمجھی سازش ہے۔
اصول دين كالج كے سابق سربراہ "عبدالمحطی بيومی" نے كہا ہے كہ عالم اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں جو بدگمانياں پيدا كی گئی ہیں یہ ان كا ہی نتيجہ ہے۔
واضح رہے كہ امريكہ كے ايك كليسا نے ۱۱ ستمبر كے دن كو قرآن سوزی ڈے كےطور پر منانے كا اعلان كيا ہے۔
625845