عراق كے صوبہ كردستان میں اغلاط پر مشتمل ہزاروں قرآنی نسخہ جات كی جمع آوری

IQNA

عراق كے صوبہ كردستان میں اغلاط پر مشتمل ہزاروں قرآنی نسخہ جات كی جمع آوری

13:32 - August 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1967607
بين الاقوامی گروپ: عراقی صوبہ كردستان كی وزارت اوقاف كے ايك ترجمان كے مطابق صوبہ میں قرآن مجيد كے ہزاروں نسخہ جات كو جمع كيا گيا ہے جن میں مختلف اغلاط موجود تھیں یہ قرآن مجيد شام سے آئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے عراقی خبررساں ايجنسی "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقی صوبہ كردستان كی وزارت اوقاف كے سربراہ "مريوان نقشبندی" نےكہا ہے كہ یہ قرآنی نسخہ جات شام میں طبع ہوتے ہين اور ان میں بعض آيات اپنے مقام سے ہٹی ہوتی ہیں۔
انہوں نے كہا كہ وزارت اوقاف اس سلسلہ میں مزيد تحقيق كر رہی ہے۔
نقشبندی نےعوام سے كہا كہ ان قرآنی نسخہ جات سے اجتناب كيا جائے۔
626876
نظرات بینندگان
captcha