پاكستان میں خواتين كے لئے تفسير قرآن كورس كا اہتمام

IQNA

پاكستان میں خواتين كے لئے تفسير قرآن كورس كا اہتمام

13:47 - August 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1970669
بين الاقوامی: اس سال ماہ رمضان میں پاكستان كے شہر كراچی اور لاہور میں خواتين سے مخصوص تفسير قرآن كورس كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "zaynabacademy" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كورس كا اہتمام زينب(س) اكیڈمی پاكستان نے كيا ہے یہ كورس ۳۰ شعبان كوشروع ہو گا اور ماہ مبارك كے آخر تك جاری رہے گا۔
یہ كورس انگريزی زبان میں ہو گا اور اس كورس میں احاديث اور معتبر تفاسير سے استفادہ كر كے شركاء كو ترجمہ اور تفسير قرآن مجيد كی تعليم دی جائے گی۔
ياد رہے كہ زينب اكیڈمی ايك غيرسركاری تعليمی ادارہ ہے یہ ادارہ ۲۰۰۵ء كو معرض وجود میں آيا اور اس ادارے كے قيام كا مقصد پاكستانی خواتين كو اسلامی اور قرآنی علوم كی تعليم دينا ہے۔
628891

نظرات بینندگان
captcha