ماہ رمضان كی مناسبت سے كويت میں ۲۵ جديد مساجد كی تعمير

IQNA

ماہ رمضان كی مناسبت سے كويت میں ۲۵ جديد مساجد كی تعمير

14:39 - August 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1972348
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے كہا ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے اس ملك میں ۲۵ جديد مساجد تعمير كی جا رہی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Kuwait Times" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی وزارت ومذہبی امور میں اور مساجد كے معاون "وليد شعيب" نے كہا ان میں سے اكثر مساجد لوگوں كے مالی تعاون سے تعمير كی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كويت میں اس وقت ۱۳۰۰ مساجد موجود ہیں اور چونكہ ان مساجد میں ايك پيش نماز اور ايك مؤذن كی ضرورت ہے اس لئے كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی اور غير ملكی پيش نمازوں سے استفادہ كرے گی۔
631126
نظرات بینندگان
captcha