ان مقابلوں كا اہتمام قرآن وسنت انسٹیٹيوٹ نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں ۶۵ حافظ قرآن شركت كر رہے ہیں۔
قرآن وسنت انسٹیٹيوٹ كے مدير نے كہا گزشتہ تين سالوں كے دوران یہ مقابلے بڑی كاميابی كے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد ايسے حافظ قرآن تيار كرنا ہے جو تجويد اور قرائت قرآن كے قواعد سے آشنا ہوں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كی شرط حفظ قرآن پر تسلط حروف كے مخارج كی درست ادائيگی اور تجويد قرآن كے قواعد سے آگاہی ہے۔
634312