بين الاقوامی قرآنی نمائش میں چينی زبان میں نہج البلاغہ كے ترجمے كی دستيابی

IQNA

بين الاقوامی قرآنی نمائش میں چينی زبان میں نہج البلاغہ كے ترجمے كی دستيابی

12:52 - August 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1975376
بين الاقوامی گروپ: قرآن مجيد كی بين الاقوامی ۱۸ ویں نمائش میں چين كے بك اسٹال میں چينی زبان میں نہج البلاغہ كا ترجمہ موجود ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نہج البلاغہ كا چينی زبان میں ترجمہ پيكنگ يونيورسٹی میں عربی زبان اور تاريخ دنيائے عرب كے پروفيسر "محمود شمس الدين تشانغ" نے كيا ہے۔
چينی زبان میں نہج البلاغہ كے اس ترجمے میں عرب متن بھی موجود ہے اور ترجمے كے ساتھ چينی زبان میں وضاحتیں بھی موجود ہیں۔
اس بك اسٹال میں چينی زبان میں نہج البلاغہ كے ترجمے كے علاوہ تفسير نمونہ، غررالحكم اور تفسير نور كے بھی چينی زبان میں ترجمے موجود ہیں۔
634943

نظرات بینندگان
captcha