بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iccuk" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام لندن كی مركزی مسجد كے اسلامی ثقافتی مركز نے كہا ہے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں كو حفظ قرآن كی طرف راغب كرنا اور انہیں قرآنی مقابلوں میں شركت كا شوق دلانا ہے۔
۲۰،۱۰،۵ اور قرآن مجيد كے ايك پارے كے حفظ كے ان مقابلوں میں برطانیہ میں مقيم ۲۵ سال سے كم عمر كے افراد شركت كر سكتے ہیں۔
ان مقابلوں میں پہلے، دوسرے اور تيسرے نمبر پر آنے والے افراد كو لندن كی مركزی مسجد كے اسلامی ثقافتی سنٹر كی طرف سے انعامات ديئے جائیں گے۔
635760