آسٹريليا كے پارليمانی انتخابات میں پہلے مسلمان نمائندے كی كاميابی

IQNA

آسٹريليا كے پارليمانی انتخابات میں پہلے مسلمان نمائندے كی كاميابی

15:48 - August 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1981320
بين الاقوامی گروپ" (Ed Husic) نامی مسلمان نے آسٹريليا كے پارليمانی انتخابات میں كاميابی حاصل كی ہے اس طرح وہ آسٹريليا كے پارليمانی انتخابات میں كامياب ہونے والا پيدا مسلمان نمائندہ بن گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "webhaber" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آسٹريليا میں مقيم بوسنيا كے اس مسلمان نے آسٹريليا كی ليبرپارٹی كے ٹكٹ پر اس ملك كے دارالحكومت "سڈنی" سے پارليمنٹ كی یہ نشست جيتی ہے۔
آسٹريليا كے پارليمانی انتخابات میں اب تك كوئی مسلمان نمائندہ كامياب نہیں ہوا ہے۔
"Ed Husic" كے كاميابی كے بعد آسٹريليا كے مسلمان حلقوں میں خوشی كی لہر دوڑ گئی ہے۔
ياد رہے كہ آسٹريليا میں مسلمان ۲۰۰ سال سے آباد ہیں یہاں پر مسلمانوں كی آبادی ۱۰ لاكھ كے قريب ہے اس ملك میں مسلمانوں كی مساجد كی تعداد ۳۰۰ سے ليكر ساڑھے تين سو ہے۔
640603

نظرات بینندگان
captcha