بين الاقوامی قرانی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تنزانیہ میں ايرانی كلچر سنٹر كے سربراہ جناب مصطفی رنجبر شيرازی نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار ہوٹل مرھام میں منعقد كيا جائے گا جس میں عالمی شخصيات شركت كریں گی۔
انہوں نے كہا كہ اس سيمينار كے مندوب فلسفہ حج كوبيان كریں گے۔ ايرانی كلچر سنٹر كے انچارج نے كہا ہے كہ سيمينار كے ساتھ ساتھ نمائشگاہ اور حج كے بارے میں مختلف مصنوعات بھی ركھی جائیں گی۔
644119