جامعۃ الازہر میں وہابيت كے افكار اثر انداز ہو رہے ہیں: احمد عبدالرحيم السابع

IQNA

جامعۃ الازہر میں وہابيت كے افكار اثر انداز ہو رہے ہیں: احمد عبدالرحيم السابع

16:47 - September 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1988964
بين الاقوامی گروپ: جامعۃ الازہر كے كلام و فلسفہ كے پروفيسر جناب "احمد عبدالرحيم السايح نے كہا ہے كہ جامعۃ الازہر میں وہابی افكار پروان چڑھا رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارہ "Shia-today.com" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد السايح نے ايك پريس كانفرنس میں سوالات كے جوابات ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس میں كسی قسم كا شك نہیں ہے كہ جب سے جامعۃ الازہر كے اساتذہ تدريس كے لئے سعودی عرب گئے اس وقت سے جامعۃ الازہر میں وہابی افكار پروان چڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ وہابی دولت كے بل بوتے پر جامعۃ الازہر میں نفوذ پيدا كر كے اس میں تكفير، الحاد، بد اخلاقی اور بدعات پھيلا رہے ہیں۔
انہوں نے آئمہ جمعہ و جماعت سے اپيل كی كہ وہ عوام كو حقيقی دين سے آشنا كریں۔
649307
نظرات بینندگان
captcha