بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخبررساں ادارہ اسلام آن لائن كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نامور قاری قرآن جناب احمد احمد نعينع نے كہا ہے كہ انہوں نے قرآن مجيد كی تلاوت كی ابتداء مصطفی اسماعيل كی تقليد كی ہے۔
اور انہوں نے ابتداء میں ان كی تلاوت كو بہت زيادہ سنا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ايران، جنوبی افريقہ، ملائيشيا، تركی اور امارات ايسے ممالك ہیں جہاں تلاوت قرآن مجيد كو بہت زيادہ پزيرائی ملتی ہے۔
انہوں نے كہا كہ مصر میں ايك سیٹلائٹ چينل كا ہونے بھی ضروری ہے جو قاريان قرآن كی تلاوت كو نشر كرے۔
واضح رہے كہ احمد احمد نعينع مصر كے نامور قاری اور منصف ہیں جو مختلف مقابلوں میں شركت كر چكے ہیں۔
652749