بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے ركن "احد خيری" نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ بعض شرپسندوعں نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں كے قلوب كو محزون كيا ہے یہ در حقيقت صیہونيوں كی اسلام دشمنی كا شاخشانہ ہے۔
انہوں كہا كہ اس شيطانی عمل پر دنيا بھر كے مسلمان ساكت نہیں رہیں گے بلكہ اس پادری كو مناسب جواب ديا جائے گا۔
انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد كی توہين در حقيقت تمام اديان كی توہين كے مترادف ہے۔
654713