بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Idaho Mountain Express" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كے ايك پادری "باب ہنلی" نے ايك بيان میں كہا ہے كہ آزادی بيان كے نام پر تفرقہ اندازی كو ہوا دی جا رہی ہے جو كہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے كہا حضرت مسيح كی تعليمات میں دوسروں كا احترام شامل ہے اور قرآن مجيد مسلمانوں كے ہاں ايسا ہی قابل احترام ہے جس طرح ہمارے ہاں انجيل لہذا قرآن سوزی كا واقعہ حضرت مسيح كی تعليمات سےمنافی ہے۔
"ہنلی نے كہا كہ چند شرپسند كے اس اقدام سے فرقہ پرستی كو ہوا مل ہے جو خطرناك ہے۔
655793