بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق الزہراء قرآن و حديث انسٹیٹيوٹ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين ادريس احمد علوی نے قرآنی الزہراء قرآن و حديث انسٹیٹيوٹ اپنی قرآنی سرگرمياں شروع كر رہا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس انسٹیٹيوٹ میں مختلف كلاسیں منعقد ہوں گی جن میں ۵ سال كے بچوں سے لے كر بڑی عمر كے افراد شركت كریں گے۔
اس كے علاوہ بڑی عمر كی خواتين كے لئے قرائت و تجويد كا خصوصی كورس بھی ركھا گيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ ترجمہ قرآن، حفظ موضوعی، حفظ ترتيبی، حفظ كل قرآن، حفظ نيمہ قرآن، تجويد، قرائت، صوت ولحن، ترتيل و ناظرہ وغيرہ كی كلاسیں ركھی جائیں گی اس كے علاوہ مفاہيم قرآن، تفسير قرآن كی خصوصی كلاسیں بھی ہوں گی۔
الزہراء قرآن و حديث انسٹیٹيوٹ كے سربراہ نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كے علاوہ نہج البلاغہ صحيفہ سجادیہ، مفاتيح الجنان كی بعض ادعیہ جيسے دعائے عرفہ، دعائے ندبہ، دعائے توسل، دعائے جوشن كبير، زيارت عاشورا اور حديث كساء كی تعليم بھی اس انسٹیٹيوٹ كا حصہ ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس انسٹیٹيوٹ كی پرنسل "رضوانہ صديق علوی" ہیں جنہوں نے حوزہ علمیہ قم میں ۱۰ سال تك تحصيل علم كيا ہے اور مدرسہ بنت الہدی اور جامعۃ الزہراء میں علمی مدارج طے كیے ہیں۔
ان كے علاوہ جامعۃ الزہراء فارغ التحصيل خواہر "رقیہ علوی" اور حافظہ قرآن خواہر "عابدہ نقوی" ہیں جو انسٹیٹيوٹ میں تدريس كے فرائض انجام دیں گی۔
الزہراء انسٹیٹيوٹ كےسربراہ نے مزيد كہا كہ پاكستان میں اس نوعيت كا یہ پہلا ادارہ ہے جو اتنے وسيع پيمانے پر قرآنی سرگرميوں میں مشغول ہو گيا ہے۔
واضح رہے كہ گزشتہ ہفتہ حافظ كل قرآن "محمدتقی" اور سينكڑوں عاشقان قرآن وسنت كی موجودگی ہیں اس قرآنی مركز كا افتتاح ہو گيا ہے۔
658354