تركی كے مسلم جوانوں كی طرف سے مسيحی سياحوں كو قرآن مجيد كا تحفہ

IQNA

تركی كے مسلم جوانوں كی طرف سے مسيحی سياحوں كو قرآن مجيد كا تحفہ

11:04 - September 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1998339
بين الاقوامی گروپ: تركی كے مسلم جوانوں نے قرآن سوزی پر احتجاج كرتے ہوئے مسيحی سياحوں كے مابين قرآن مجيد كے نسخہ جات تقسيم كیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "milliyet" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی سعادت پارٹی كے اراكين نے مسيحی وغير ملك سياحوں میں قرآن مجيد كے نسخہ جات تقسيم كیے ہیں۔
ان جوانوں نے بينر بھی اٹھا ركھے تھے جن پر "قرآن كو پڑھا جائے نہ كہ جلايا جائے جائے" جيسے نعرے درج تھے، سعادت پارٹی كے اراكين نے خطاب كرتے ہوئے امريكہ پر الزام لگايا كہ اس نے دہشت گردی كے بہانہ لاكھوں بے گناہ افراد كا خون بہايا ہے۔
انہوں نے قرآن سوزی كی بھی شديد مذمت كی ہے اور كہا ہے كہ قرآن مجيد كو پڑھا جائے نہ جلايا جائے۔
657981

نظرات بینندگان
captcha