عراق میں تعينات ايرانی سفير نے بارگاہ امام حسين(ع) پر حاضری دی

IQNA

عراق میں تعينات ايرانی سفير نے بارگاہ امام حسين(ع) پر حاضری دی

14:40 - September 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1998682
بين الاقوامی گروپ: عراق میں تعينات ايرانی سفير جناب "حسن دانائی فر" نے بارگاہ امام حسين(ع) كے متولی شيخ عبدالمہدی كربلائی كے ہمراہ روضہ امام حسين(ع) حاضری دی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی 'نون" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس موقع پر آستانہ امام حسين(ع) كے متولی نے كہا كہ عراق اپنے ہمسایہ ممالك كے ساتھ دوستانہ تعلقات كا خواہاں ہے كيوں كہ ان ممالك نے بھی استكبار جہانی كے رنج و الم جھيلے ہیں۔
اس موقع پر ايرانی سفير حسن دانائی فر نے بھی كہا كہا ايران، عراق كے ساتھ مستحكم تعلقات چاہتا ہے اور عراق میں جلد از جلد قانونی حكومت كی تشكيل كا خواہاں ہے۔
658789

نظرات بینندگان
captcha