شرپسندوں كی طرف سے قرآن سوزی در حقيقت حضرت مسيح كی توہين ہے:موسی عبدالمومن

IQNA

شرپسندوں كی طرف سے قرآن سوزی در حقيقت حضرت مسيح كی توہين ہے:موسی عبدالمومن

18:57 - September 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1998911
بين الاقوامی گروپ: بعض شرپسندوں كی جانب سے قرآن مجيد كی توہين در حقيقت حضرت مسيح كی توہين كے مترادف ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے شہر كورنو كے اسلامی مركز "محفل زينب" كے امام نے خبررساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بعض شرپسندوں كی جانب سے قرآن سوزی كا اقدام در حقيقت حضرت مسيح(ع) اور حضرت مريم(ع) كی توہين كے مترادف ہے كيوں كہ قرآن مجيد میں حضرت مسيح(ع) اور حضرت مريم(ع) كا تذكرہ زيادہ پايا جاتا ہے۔
انہوں نے كہا قرآن سوزی كی دعوت دينے والے اور اس پر عمل كرنے والوں كا مسيحيت اور یہوديت كے ساتھ تعلق نہیں ہے بلكہ یہ صیہونی طاقت كا حربہ ہے۔
انہوں نے اس اقدام پر مسلمانوں كی طرف سے منطقی طور پر احتجاج بہت عمدہ رہا ہے اس سے اسلام دشمن طاقتوں كو مايوسی ہوئی ہے۔
658779

نظرات بینندگان
captcha