بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "UNITED FORCHANGE" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كنیڈا كے دوہزار علماء دانشوروں اور شہريوں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس اسلامی كانفرنس كے شركاء نے خاندان، ازدواج اور اسلامی وحدت جيسے مسائل كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
كنیڈا كے اسلامی اداروں اور آرگنائزيشنز كے اراكين نے اسلامی قومی كانفرنس میں شركت كرتے ہوئے اسلامی گروپوں كے درميان اتحاد و وحدت اور كنیڈا میں اسلامی سرگرميوں كی حمايت كے موضوع پر بحث وگفتگو كی ہے۔
662080