بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تاتارستان كی پارليمنٹ كی حكومتی كونسل نے ۲۱ مئی ۹۲۲ء كو اس ملك میں اسلام كی آمد كی مناسبت سے سركاری چھٹی كا اعلان كيا ہے۔
تاتارستان كی اسمبلی كے ثقافت، اقتصاد اور تعليم كميشن كے سربراہ "رازيل ولی اف" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسلام روس كی تہذيب و تمدن اور لوگوں كی زندگی میں بنيادی حيثيت ركھتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں اميد ہے كہ روس كی ديگر رياستوں كی پارليمنٹ كے اراكين كی حمايت سے ۲۱ مئی كو پورے روس میں سركاری چھٹی كا اعلان كيا جائے گا۔
661814