كتاب "محمد رسول اللہ، سيد نامحمد(ص)" كی جرمن زبان میں اشاعت

IQNA

كتاب "محمد رسول اللہ، سيد نامحمد(ص)" كی جرمن زبان میں اشاعت

13:16 - September 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2003942
ثقافتی گروپ: قبرس كے "اسفور" پبليكيشنز كے توسط سے كتاب "محمد رسول اللہ، سيد نامحمد(ص)" جرمن زبان میں ترجمہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے اور یہ كتاب ۵۲۸ صفحات پر مشتمل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں رسول اكرم(ص) كی سيرت اور حالات زندگی كو تحرير كيا گيا ہے جسے عربی اور تركی ماخذ سے ليا گيا ہے اور آمنہ عديل نے اسے تحرير كيا ہے۔
ياد رہے كہ "سليم اسفور" نے قبرس میں "اسفور" پبليكيشنز كو تاسيس كيا ہے اور یہ پبليكيشنز زيادہ تر جرمن زبان میں اسلامی كتابوں كو شائع كرتا ہے۔
664845

نظرات بینندگان
captcha