لبنان كے شہر "عكار" میں حفظ قرآن كريم كے جديد سنٹر كا افتتاح

IQNA

لبنان كے شہر "عكار" میں حفظ قرآن كريم كے جديد سنٹر كا افتتاح

13:12 - September 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2003950
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كے شمالی صوبے "عكار" میں ۲۷ ستمبر كو "دارالارقم" نامی حفظ قرآن كريم كے نئے سنٹر كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق عكار كے مفتی، لبنان كی شخصيات اور مسلمان علماء نے اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
عكار كے شيخ القراء كی تلاوت كے بعد حفظ قرآن كريم سنٹر كے انچارج نے اس سنٹر كی تاسيس كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
حسن احمد اسبر نے مزيد كہا كہ عكار كے اس نئے قرآنی سنٹر میں خواتين كے لئے شرعی علوم كی تدريس اور پبلك لائبريری بھی موجود ہے اور اس سنٹر میں مختلف قسم كی ثقافتی سرگرمياں انجام دی جاتی ہیں۔
664733

نظرات بینندگان
captcha