بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق عكار كے مفتی، لبنان كی شخصيات اور مسلمان علماء نے اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
عكار كے شيخ القراء كی تلاوت كے بعد حفظ قرآن كريم سنٹر كے انچارج نے اس سنٹر كی تاسيس كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
حسن احمد اسبر نے مزيد كہا كہ عكار كے اس نئے قرآنی سنٹر میں خواتين كے لئے شرعی علوم كی تدريس اور پبلك لائبريری بھی موجود ہے اور اس سنٹر میں مختلف قسم كی ثقافتی سرگرمياں انجام دی جاتی ہیں۔
664733