المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی میں ۷ ہزار تھيسز كی تدوين

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی میں ۷ ہزار تھيسز كی تدوين

13:10 - September 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2003955
ثقافتی گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے تحقيقی امور كے مشير نے اس يونيورسٹی میں ۷۰ اسلامك اور ہيومنیٹز سبجيكٹ كی تدريس اور ۷ ہزار تھيسز كی تدوين كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد جعفر علمی" نے ۲۷ ستمبر كو ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ ہر سال بی اے، ايم اے اور ڈاكٹریٹ كے ۷ ہزار سے زائد تھيسز كا اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت تقريباً ۱۰۰ ملتوں كے ۲۰ ہزار طلبہ اس يونيورسٹی میں مشغول مقيم ہیں۔
حجۃ الاسلام علمی نے كہا كہ اس وقت مختلف زبانوں میں ۵۰ سے زائد جرائد شائع ہیں۔
664255

نظرات بینندگان
captcha