قطر میں "تجويد اور ترتيل قرآن كريم كے مبانی" سے آگاہی كے كورس كا انعقاد

IQNA

قطر میں "تجويد اور ترتيل قرآن كريم كے مبانی" سے آگاہی كے كورس كا انعقاد

14:27 - October 02, 2010
خبر کا کوڈ: 2005469
قرآنی سرگرمياں گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ كے جوانوں كے سنٹر كے دينی سرگرميوں كے شعبہ تجويد اور ترتيل قرآن كريم كی تھيوری اور بريكٹيكل اصولوں سے آگاہی كا ايك شارٹ كورس منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۳ اكتوبر كو شروع ہونے والے اس كورس میں قطر كے تجويد قرآن كريم كے نامور استاد "اسامہ الانما" تدريس كے فرائض انجام دیں گے۔
اسامہ الانما نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس شارٹ كورس میں "دروس فی ترتيل القرآن كريم" اور "مختصر علوم القرآن" جيسی كتابوں كی تدريس كی جائے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جو لوگ قرآن كريم كی تجويد اور علوم كے اصولوں سے آگاہی حاصل كرنا چاہتے ہیں یہ شارٹ كورس ان كے لئے بہترين فرصت ہے۔
666836

نظرات بینندگان
captcha