بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۳ اكتوبر كو شروع ہونے والے اس كورس میں قطر كے تجويد قرآن كريم كے نامور استاد "اسامہ الانما" تدريس كے فرائض انجام دیں گے۔
اسامہ الانما نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس شارٹ كورس میں "دروس فی ترتيل القرآن كريم" اور "مختصر علوم القرآن" جيسی كتابوں كی تدريس كی جائے گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جو لوگ قرآن كريم كی تجويد اور علوم كے اصولوں سے آگاہی حاصل كرنا چاہتے ہیں یہ شارٹ كورس ان كے لئے بہترين فرصت ہے۔
666836