بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت دفاع كی كوششوں اور اس ملك كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے تعاون سے یہ مقابلے منعقد ہوئے ہیں اور ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد سعودی عرب كے فوجيوں سے مخصوص حفظ اور تجويد قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
كويت كی وزارت دفاع كے تعلقات عامہ اور ادارہ معنوی ارشاد كے انچارج "عبدالعزيز الريس" نے اس سلسلے میں كہا ہے كويت كے افسروں اور فوجيوں كی بہت زيادہ تعداد نے اس مقابلے میں حصہ ليا ہے۔
666857