بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "راصد" نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شہر "العوامیہ" كے "التبول" امام بارگاہ میں ۳ اكتوبر كو امام صادق علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا پروگرام منعقد كر رہے ہیں۔ جس میں "ناجی العبادی" امام صادق(ع) كی سيرت طيبہ اور شخصيت پر روشنی ڈالیں گے۔
اسی طرح سعودی عرب كے شہر "سیھات" كے ابوالفضل العباس(ع) امام بارگاہ میں بھی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا پروگرام منعقد كيا جا رہا ہے جس میں سعودی شيعہ مبلغ "سعيد المعاتيق" خطاب كر رہے ہیں۔
667241