اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كے چوتھے اجلاس كا انعقاد

IQNA

اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كے چوتھے اجلاس كا انعقاد

14:31 - October 03, 2010
خبر کا کوڈ: 2005997
ثقافتی گروپ: تہران میں ۱۰ اكتوبر سے ۱۲ اكتوبر تك اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كا چوتھا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اس يونين كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے ۲۹ ممالك كے ۱۹۵ اراكين پر مشتمل اس يونين كے سربراہوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس چوتھے اجلاس میں اسلامی ذرائع ابلاغ كے باہمی تعاون اور دنيا كے موجودہ میڈيا كے خلاف جنگ میں ان كا كردار جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس يونين كا پہلا، دوسرا اور تيسرا اجلاس ۲۰۰۷ء، ۲۰۰۸ء، ۲۰۰۹ء، كو منعقد ہوا تھا۔
667035

نظرات بینندگان
captcha